لالہ موسیٰ (محمد کامران )ڈپٹی کمشنر سیف انور جپہ نےہدایت کہ کمانڈر شہزادمیونسپل لائبریری لالہ موسی میں انٹرنیٹ کی سہولت فوری طور پر مہیا کی جائے ضلع گجرات سے تعلق رکھنے والے علم و ادب سے وابستہ افراد کی تصانیف پر مشتمل الگ کارنر و کیٹالاگ بنایا جائے ان خیالات اظہار انہوں نے لائبریری کے اچانک دورہ کے موقع پر کیا ڈپٹی کمشنر نے چیف افسیر اور لائبریرین کے ہمراہ لائبریری کے مختلف حصوں کا معائنہ کیا اور وہاں مطالعہ کے لئے آئے افراد سے بات چیت کی ڈپٹی کمشنر سیف انور جپہ نے کہا کہ کمانڈر شہزاد میونسپل لائبریری ضلع بھر میں علم وادب سے دلچسپی رکھنے والے افراد کے لئے انمول تحفہ ہے میونسپل کمیٹی اور لائبرئری کے افسران صفائی کی صورتحال مزید بہتر بنائیں اور لائبریری کے لان میں شجرکاری کریں اور لائبریری میں عصر حاضر کے جدید علوم پر مشتمل کتب کا اضافہ کیا جائے