شہداء کی قربانیاں اور قائدین کی محنت کو رائیگاں نہیں جانے دیں گے23 مارچ کا دن تجدید عہد کا دن ہے۔ ترجمان چوہدری شفیق لنگڑی
اس کی حفاظت کے لئے اپنی جانوں کے نذرانے بھی پیش کرنے سے دریغ نہیں کریں گے
ترجمان چوہدری شاہد رضا کوٹلہ چوہدری شفیق لنگڑیال نے الیکٹرونک اور پرنٹ میڈیا سے خصوصی گفتگو کرتے ہو ے کہا کہ 23 مارچ کا دن تجدید عہد کا دن ہے۔ آئیں آج سب عہد کریں کہ تحریک پاکستان کے شہداء کی قربانیاں اور قائدین کی محنت کو رائیگاں نہیں جانے دیں گے۔ قائداعظم محمد علی جناحؒ، علامہ محمد اقبال اور تحریک پاکستان کے تمام راہنماؤں کی انتھک محنت کے سبب یہ خطہ ارض ملا ۔ اس کی حفاظت کے لئے اپنی جانوں کے نذرانے بھی پیش کرنے سے دریغ نہیں کریں گے۔ اور مل کر قائداعظم محمد علی جناحؒ، علامہ محمد اقبال کا پاکستان بنائیں گے۔ پاکستان میں دوقومی نظریے کو بھی مضبوط بنا کر پروان چڑھانے میں اپنا اہم کردار ادا کریں گے۔