بلاول بھٹو نے پارٹی کارکنان و عہدیداران کو پی ڈی ایم سے متعلق تلخ تبصروں سے روک دیا

پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے پارٹی کارکنان اور عہدیداران کو پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) سے متعلق تلخ تبصروں سے روک دیا۔
 
چیئرمین پی پی پی نے ہدایت جاری کی کہ کارکنان و عہدیداران پی ڈی ایم اتحاد کے حوالے سے تلخ تبصروں سے گریز کریں۔
 
انھوں نے یہ بھی ہدایات دیں کہ ایسے سخت ردِعمل سے بھی گریز کیا جائے کہ جس سے حکومت کے خلاف اپوزیشن کو نقصان پہنچنے کا اندیشہ ہو۔
 
چیئرمین پی پی پی نے یہ بھی کہا کہ پی پی پی سو شل میڈیا رضاکار اور میڈیا پر پی پی کے ترجمان پی ڈی ایم کے حوالے سے منفی تبصروں سے گریز کریں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں