سفارتخانہ پاکستان پیرس میں 23مارچ ’یوم پاکستان‘ کی سادہ اور پروقار تقریب
قائم مقام سفیر پاکستان امجد عزیز قاضی نے پرچم کشائی کی
پیرس (حمید چوہدری سے )
کورونا وائرس کے ایس او پیز کے تحت پیرس سفارتخانہ پاکستان میں پرچم کشائی کی گئی اس مختصر اور پروقار تقریب میں سفارت خانہ کے افسران اور صحافیوں نے شرکت کی۔
سفارت خانہ پاکستان فرانس میں یوم پاکستان کے سلسلے میں ایک سادہ مگر پروقار پرچم کشائی کی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں پاکستان کو ایک خوشحال اور مضبوط ملک بنانے کا عہد کیا گیا۔
اس موقع پر صدر اور وزیراعظم پاکستان کے پیغامات بھی پڑھ کر سنائے گئے۔ قائم مقام سفیر پاکستان امجد عزیز قاضی
برصغیر میں جب پہلا شخص مسلمان ہؤا تو وہ ایک قوم سے نکل کر دوسری قوم کا فرد بن گیا اس فلاسفی نے آگے چل کر قائداعظم محمد علی جناح کی قیادت میں قرارداد پاکستان پیش کی اور پاکستان کی بنیاد رکھی۔
برصغیر کے مسلمان ایک اقلیت نہیں ہیں بلکہ ایک قوم ہیں۔ قائداعظم محمد علی جناح کی قیادت میں مسلمانوں نے انتھک کوششیں کیں اور انہیں کوششوں کی وجہ سے بلآخر برصغیر کے مسلمان پاکستان کی شکل میں ایک آزاد ریاست بنانے میں کامیاب ہوئے۔
امجد عزیز قاضی نے مزید کہا کہ ہمارے آباؤ اجداد نے بہت سی قربانیاں پیش کر کے اس ملک کو حاصل کیا ہے اور اب یہ ہماری اجتماعی ذمہ داری ہے کہ ہم اپنی آنے والی نسلوں کو ایک مضبوط، پرامن اور خوشحال ملک بنا کر دیں۔ نے مزید کہا کہ اب وہ وقت آ گیا ہے کہ ہم اپنے اندر ایمان، اتحاد اور نظم و ضبط کو فروغ دیں تاکہ پاکستان کو دنیا کے دیگر ممالک میں ایک عظیم ملک بنانے میں کامیاب ہوسکیں۔تقریب کے آخر میں پاکستان کی خوبصورتی کے حوالے سے تصویری ویڈیو بھی پیش کی گئی۔