لالہ موسیٰ (محمد کامران) ڈپٹی کمشنر سیف انور جپہ نے کہا ہے. کہ ضلع میں کرونا مریضوں کی تعداد میں خطرناک اضافہ ہوا ہے. اب تک کرونا پازیٹو آنیوالے افراد کی تعداد 5ہزار سے تجاوز کر گئی ہے.
عزیز بھٹی شہید ہسپتال میں 24گھنٹے میں 11نئے کرونا مریض داخل کئے گئے ہیں، یہ تفصیلات انہوں نے میڈیا بریفنگ کے دوران بتائیں۔ انہوں نے بتایا کہ ضلع گجرات میں پہلی لہر سے اب تک 5081 افراد میں کرونا وائرس کی تصدیق ہو چکی ہے. ان میں سے 4356 افراد صحت یاب ہو چکے ہیں،ضلع میں اس وقت کرونا کے ایکٹیو کیسز کی تعداد 623 ہے. 609 افراد گھروں میں قرنطینہ ہیں. 107 مریض عزیز بھٹی شہید ہسپتال میں زیر علاج ہیں ان میں 82 مشتبہ اور 25 کنفرم کیسز ہیں. عزیز بھٹی ہسپتال میں 24 گھنٹے کے دوران 11 نئے مریض داخل کئے گئے ہیں. زیر علاج تمام مریض آکسیجن پر ہیں۔انہوں نے کہا کہ کرونا کی تیسری لہر نہایت خطرنا ک ہے.شہری ماسک کا استعما ل یقینی بنائیں،سماجی فاصلہ کا خیال رکھا جائے. غیر ضروری گھروں سے نکلنے اور پبلک مقامات پر جانے سے گریز کیا جائے۔