فرانس (حمید چوہدری سے) پی ٹی آئی فرانس نے 23 مارچ یوم پاکستان کے حوالہ سے پروقار تقریب کا اہتمام کیا اور کیک کاٹا گیا۔
تقریب میں فوکل پرسن پاکستان تحریک انصاف (ٹائیگرز)فرانس شیخ نعمت اللہ ، ممبر ڈسپلن کمیٹی چوہدری گلزار لنگڑیال، بانی پاکستان پریس کلب پیرس (رجسٹرڈ) فرانس صاحبزادہ عتیق الرحمن ، سابقہ مرکزی ڈپٹی سیکریٹری اطلاعات یاسر قدیر ، سابقہ ایڈیشنل جنرل سیکرٹری چوہدری ماجد چیمہ ، سابقہ سیکرٹری اطلاعات حاجی ابرار لہڑی ، بانی پی ٹی آئی فرانس چوہدری ابوبکرگوندل ،سینیر رہنما چوہدری منور جٹ ،چوہدری عبدالستار،چوہدری سہیل بھدر ، ملک سعیداعوان ،سلیم انور جپہ ،ملک عاکف غنی اعوان،عرفان علی اکبر لنگاہ ،انعام اللہ ، شفاعت اللہ ، چوہدری صفدر محمود ،صفدر ہاشمی اور دیگر نے شرکت کی ۔مقررین نے قرارداد پاکستان پہ اظہار خیال کیا اور پاکستان کی ترقی اور سربلندی کے لیے خصوصی دعا کی گئی ۔کرونا پابندیوں کی وجہ سے کارکنوں کی کثیر تعداد شرکت نہ کر سکی ۔