لالہ موسیٰ (محمد کامران) ڈپٹی کمشنر سیف انور جپہ نے پنڈی میانی کا دورہ کیا۔ علاقہ میں اپنی مدد آپ کے تحت شجرکاری۔ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ اور دیگر فلاحی سرگرمیوں کا معائنہ کیا اور پودا لگایا۔
ممتاز ماہر تعلیم مظہر ہاشمی اور اہل دیہہ بھی اس موقع پر موجود تھے۔ ڈپٹی کمشنر کو بتایا گیا کہ پنڈی میانی کے مکین علاقہ کے سرکاری سکول میں اپنی مدد آپ کے تحت وسیع پیمانے پر شجرکاری کر رہے جبکہ وزیر اعظم پاکستان کے کلین اینڈ گرین پروگرام کے تحت مفت فراہمی کیلئے پودوں کی نرسری بھی بنائی گئی ہے۔
پنڈی میانی کے مکینوں نے اپنے وسائل سے گاؤں کی صفائی کا مربوط نظام بنایا ہے اسی طرح قبرستان کی بھی صفائی کی گئی ہے۔
ڈپٹی کمشنر سیف انور جپہ نے شجرکاری اور سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کیلئے اہل علاقہ کی کاوشوں کو زبردست سراہا اور کہا کہ ضلعی انتظامیہ انکے جذبہ کو زبردست سراہتی ہے اور انکے ہر ممکن حوصلہ افزائی کرتی رہے گی۔