گجرات پولیس تھانہ ٹانڈہ نے تاجر کے ساتھ ہونے والی ڈکیتی کی واردات ٹریس کرلی،2رکنی “رقیباگینگ “گرفتار.
سات لاکھ روپے نقدی،اور واردات میں استعمال ہونے والا اسلحہ برآمد.
تفصیلات کے مطابق تھانہ ٹانڈہ کے علاقہ محلہ منگو مہر میں تاجر غلام میراں جس نے موبائل فون کی دوکان بنا رکھی تھی جو شام کو دوکان بند کر کے گھر جا رہا تھا. تو اچانک دو نامعلوم ڈکیتوں نے اسے اسلحہ کے زور پر روک کراس سے نقدی چھین کر فرارہو گئے. تھے۔تاجر کے ساتھ ہونے والی ڈکیتی کی واردات میں ملوث گینگ کی گرفتاری کے لئے ڈی پی او گجرات عمر سلامت نے ایس ایچ اوتھانہ ٹانڈہ SIعدنان احمد کو خصوصی ٹاسک دے رکھا تھا۔ جنہوں نے انتہائی محنت اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے تاجر کے ساتھ ہونے والی ڈکیتی کی واردات کو ٹریس کرکے دونوں ڈاکوؤں کو گرفتار کرلیا۔ گرفتار ملزمان سے دوران انٹیروگیشن7لاکھ روپے نقدی اور وارداتوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ پسٹل 30 بور برآمد ہوا۔ ملزمان میں 1۔ رقیب ذکا ولد ذکااللہ سکنہ موٹا (سرغنہ گینگ) 2۔علی فاضل ولد محمد فاضل سکنہ موٹا شامل ہیں۔ جن کی مزید انٹیروگیشن جاری ہے۔