پاکستان صحافیوں کو قتل کی دھمکیاں دینے کا سلسلہ نہ رک سکا ، سینئر صحافی رانا عظیم کو قتل کی دھمکیاں

پاکستان صحافیوں کو قتل کی دھمکیاں دینے کا سلسلہ نہ رک سکا نجی چینل کے اینکر پرسن اور سینئر صحافی رانا عظيم کو افتخار بھولا نامی بدمعاش کی طرف سے قتل کی دھمکیاں

صحافتی تنظیموں کی جانب سے راناعظیم کو دھمکیوں کی شدید مذمت کی گئی، صدر پی ایف یو جے جی ایم جمالی نے کہا کہ راناعظیم کو دی گئی دھمکیوں کی سخت مذمت کرتے ہیں۔ پنجاب حکومت غنڈہ عناصر کو گرفتار کر کے صحافیوں کو تحفظ فراہم کرے۔

لاہورپریس کلب کے عہدیداران نے بھی رانا عظیم کو دھمکیوں کی شدید مذمت کی ہے۔

چیئرمین تھيٹر پروڈيوسر ايسوسی ايشن قيصر ثنا اللہ نے بھی رانا عظیم کو دھمکیوں کی شديد مذمت کی۔ قيصرثنا اللہ پر بھی چند روز قبل افتخار بھولا نے فاٸرنگ کروائی جس میں وہ شديدزخمی ہوگئے تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں