گجرات/ سرائے عالمگیر (محمد اسماعیل چوہدری سے) سابق ضلع ناظم چوہدری شفاعت حسین نے سپریم کورٹ کی جانب سے پنجاب میں بلدیاتی اداروں کی بحالی کا خیرمقدم کرتے ہوئے بیان میں کہا ہے عدالت عظمی’ کی جانب سے پنجاب میں بلدیاتی اداروں کی بحالی کے فیصلہ سے آئین و قانون کی بالادستی قائم ہوئی ہے۔ سابق ضلع ناظم چوہدری شفاعت حسین نے کہا ہمارا پہلے دن سے حکومت سے مطالبہ تھا۔ عوامی مینڈیٹ کا احترام کیا جائے اور بلدیاتی اداروں کو بحال کیا جائے۔ سپریم کورٹ کی جانب سے پنجاب میں بلدیاتی اداروں کی بحالی کے فیصلہ کا بھرپور خیرمقدم کرتے ہیں۔ عدالت کے فیصلہ پر مکمل طور پر عمل ہونا چاہیے۔ عدالت کے فیصلہ کی روشنی میں وزیراعظم عمران خان اور وزیراعلی’ پنجاب عثمان بزدار پنجاب میں بلدیاتی اداروں کو مکمل اختیارات تقویض کریں، بااختیار بلدیاتی ادارے بہتر طور پر عوام کے مسائل حل کرسکتے ہیں انہوں نے کہا سرکاری آفیسران ڈی سی اوراے سی جوکہ بلدیاتی چیرمینوں کی گاڑیاں استعمال کررہے ہیں وہ بھی انہیں واپس کی جائیں نہ کہ انہیں دوبارہ عدالت سے رجوع کرنا پڑے۔ انہوں نے کہا محض ایک نوٹس پر پنجاب میں بلدیاتی اداروں کی معطلی غیرجہموری غیرآئینی اقدام تھا۔ عوام کے منتخب کردہ بلدیاتی اداروں کے نمائندوں کو مکمل اختیارات کے ساتھ پانچ سال پورے کرنے کا آئینی، قانونی، جہموری حق ہے، ہم مطالبہ کرتے ہیں، حکومت سپریم کورٹ کے فیصلے کے عین مطابق عدالتی حکم اورعوامی مینڈیٹ کا مکمل احترام کرے اور بلدیاتی اداروں اختیارات و سہولیات فلفور سونپ دے تاکہ عوام کے بنیادی علاقائی مسائل حل کرنے میں بلدیاتی ادارے فعال کردار ادا کرسکیں۔