اپوزیشن جماعتیں متحد ہوں تو پنجاب سے پی ٹی آئی کا تحت الٹ سکتے ہیں

پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما قمر زمان کائرہ کا کہنا ہے کہ
ہم متحد ہیں، حکومت کا جانا بہت ضروری ہے، اپوزیشن کی جماعتیں متفق ہوں تو پنجاب میں تحریک عدم اعتماد کامیاب ہوسکتی ہے۔
 
فیصل آباد میں پر یس کانفرنس کرتے ہوئے قمر زمان کائرہ نے کہا کہ تمام پی ڈی ایم جماعتوں نے جمع ہوکر مریم نواز کے ساتھ نیب جانےکا فیصلہ کیا تھا۔
 
قمر زمان کائرہ نے کہا کہ نیب چینی، آٹا چوری، ادویات مہنگی ہونے پر نوٹس نہیں لیتا، صرف اپوزیشن جماعتوں کےخلاف استعمال ہورہا ہے۔
 
انہوں نے کہا کہ جماعتوں کےاندر بھی اختلافات ہوتے رہتے ہیں، قیادت کردار ادا کرتی ہے، ڈیڈلاک کو دور کیا جاتا ہے، ہمارا اختلاف وقت کا ہے، استعفے دینے کے خلاف نہیں ہیں۔
 

پی پی رہنما نے کہا کہ انوکھے لاڈلے نے ملک کو اندرونی کے ساتھ بیرونی بحران سے بھی دوچار کر دیا ہے، اٹھارویں ترمیم اور این ایف سی ایوارڈ کو ختم نہیں ہونے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں