غیر قانونی پارکنگ پر متعدد پرائیویٹ پارکنگ انتظامیہ پر جرمانے عائد

لالہ موسیٰ (محمد کامران) صوبائی محتسب پنجاب کے از خود نوٹس پر میونسپل کارپوریشن گجرات غیر قانونی پارکنگ پر متعدد پرائیویٹ پارکنگ انتظامیہ پر جرمانے عائد کر دیئے گئے،مقامی اخبار میں شائع ہونے والی خبر پر صوبائی محتسب پنجاب ازخود نوٹس لیتے ہوئے ایڈوائز ر گجرات خالد حسین کو تحقیقات کا حکم دیا،صوبائی محتسب کی طر ف سے نوٹس پر میونسپل کارپوریشن کے عملہ اینٹی اینکروچمنٹ نے مختلف علاقوں میں چیکنگ کی، اس دوران بھمبر روڈ،جیل روڈ پر ہسپتالوں کے باہر غیر قانونی پارکنگ سٹینڈ پائے گئے فوری ایکشن لیتے ہوئے پارکنگ انتظامیہ پر جرمانے عائد کئے گئے، شہریوں نے بروقت ایکشن پر صوبائی محتسب پنجاب کا شکریہ اد ا کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں