مصنوعی مہنگائی اور ذخیرہ اندوزی کی ہر گزاجازت نہ دی جائے ، پرائس مجسٹریٹس باقاعدگی سے مارکیٹس کی نگرانی کریں::ڈپٹی کمشنر

لالہ موسیٰ (محمد کامران) ڈپٹی کمشنر سیف انور جپہ نے ہدایت کی کہ افسران سبزی و فروٹ منڈیوں میں یقینی بنائیں کہ آڑھتی و پھڑیئے حضرات گاہگ کو خریداری کی رسید فراہمی اور ریٹ کارڈ نمایاں جگہوں پر آویزاں کریں۔

مصنوعی مہنگائی اور ذخیرہ اندوزی کی ہر گزاجازت نہ دی جائے گی، پرائس مجسٹریٹس باقاعدگی سے مارکیٹس کی نگرانی کریں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے علی الصبح سبزی و فروٹ منڈی کے دورہ کے موقع پر کیا۔۔ڈپٹی کمشنر نے پھڑئیے کو ریٹ کارڈ آویزان نہ کرنے پر اور رسید نہ فراہم کرنے پر 10 ہزار روپے جرمانہ عائد کر دیا، انہوں نے افسران کو ہدایت کی کہ سبزی و فروٹ منڈیوں میں اپنی موجودگی میں نیلامی کے عمل کی نگرانی کریں، ریٹ کارڈ نمایان جگہ پر آویزاں کروائیں اور گاہگ رسید کی فراہمی یقینی بنائیں، ڈپٹی کمشنر سیف انور جپہ نے مصنوعی مہنگائی کو روکنے کے لئے تمام وسائل برؤے کار لائے جائیں گے،گراں فروشی وذخیرہ اندوزی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں