لالہ موسیٰ (محمد کامران) گجرات پریس کلب کے زیراہتمام ”کرونا کی وباء اورہمارا کردار“ کے عنوان سے خصوصی سیمینار گزشتہ روز منعقد ہوا جس کی صدارت صدرپریس کلب عبدالستارمرزا نے کی،سیمینار میں سی او ہیلتھ ڈاکٹرلطیف افضل، صدرپی ایم اے ضلع گجرات ڈاکٹرمقصود زاہد، صدرآل پنجاب پرائیویٹ سکولز اینڈ کالجز ایسوسی ایشن طارق جاوید چوہدری، صدرٹریڈرزایسوسی ایشن ریلوے روڈ انصرمحمو د قذافی،ڈ ی ایس پی سٹی حافظ امتیاز،ڈی ایچ او ڈاکٹرذاکررانا نے بطورمہمان خصوصی شرکت کی جبکہ سینئرصحافی محمد یونس ساقی،بشارت لودھی،سینئرنائب صدرقنبراعجاز شاہ،نائب صدراظہرشاہ، جنرل سیکرٹری عاصم رضا سید،سیکرٹری فنانس مدثراقبال،سیکرٹری اطلاعات ارشد محمود،سیکرٹری تقریبات صہیب سرور،سیکرٹری لائبریری ڈاکٹرسیف اللہ طاہر،عرفان حفیظ کھوکھر،نوید شاہ ودیگرنے آنیوالے معززمہمانوں کاوالہانہ اورپرتپاک اندازمیں خیرمقدم کیا۔سیمینار میں معززمہمانوں نے کوروناوبائکے حوالے سے مختلف تجاویز دیتے ہوئے اظہارخیال کرتے ہوئے کہاکہ حکومتی ایس او پیز،سماجی فاصلے،ماسک سینی ٹائزر کالازمی استعمال،ہجوم میں جانے سے پرہیز سمیت بغیر ضرورت باہرنکلنے سے بھی اجتناب سمیت دیگرحفاظتی تدابیراختیارکرنے کی اہمیت پرزوردیا گیاسیمینار کے اختتام پرمعززمہمانوں اورممبران کے اعزازمیں پرتکلف ظہرانہ دیاگیا۔