تحصیل گجرات کے چار علاقوں میں سمارٹ لاک ڈاون 7 اپریل تک نافذ

لالہ موسیٰ (محمد کامران) حکومت پنجاب نے کرونا وباء کے باعث تحصیل گجرات کے چار علاقوں میں سمارٹ لاک ڈاون نافذ کرنے کے احکامات جاری کر دیئے ہیں، سمارٹ لاک ڈاون 7 اپریل تک نافذ رہے گا. سیکرٹری پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیطرف سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق جن علاقوں میں سمارٹ لاک ڈاون نافذ کیا گیا ہے ان میں لین ون حافظ حیات کیمپس یونیورسٹی آف گجرات، وڑائچ سٹریٹ یونیورسٹی روڈ، موضع سانتل کے متاثرہ علاقہ جات اور نزد گلی اسرار مدینہ محلہ غریب پورہ شامل ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں