حکومت پنجاب کے خصوصی پروگرام کے تحت دیہی مرکزما ل ڈنگہ کی افتتاحی تقریب

لالہ موسیٰ (محمد کامران) حکومت پنجاب کے خصوصی پروگرام کے تحت دیہی مرکزما ل ڈنگہ نے بھی کام شروع کر دیا ہے

ضلع میں اپنی نوعیت کے پانچویں مرکزکی افتتاحی تقریب کے مہمانان خصوصی ڈپٹی کمشنر سیف انور جپہ، ڈی پی او عمر سلامت، ایم این اے فیض الحسن شاہ، ایم پی اے میاں اختر حیات تھے، معززین علاقہ نے بھی تقریب میں شرکت کی۔ڈپٹی کمشنر سیف انو ر جپہ نے اس موقع پرخطاب کرتے ہوئے بتایا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کے ویژن کے مطابق ابتدائی طور پر تینوں تحصیلوں کے بڑے قصبوں میں دیہی مرکز مال قائم کئے جارہے ہیں، تحصیل سرائے عالمگیر کے قصبہ دندی بیسہ میں ماڈل بلڈنگ اور کڑیانوالہ، کوٹلہ ارب علی خان اور جلالپورجٹاں میں دیہی مراکز مال کا پہلے ہی افتتاح کیا جاچکا ہے،تحصیل گجرا ت میں ڈنگہ میں دیہی مرکزمال کو آج سے فنکشنل کر دیا گیاہے۔ڈپٹی کمشنر سیف انور جپہ نے بتایاکہ مرکزمال ڈنگہ کے قیام سے نواحی دیہات کے اراضی مالکان کو فرد اجرا، تصدیق انتقالات،سرکاری واجبات کی ادائیگی سمیت دیگر امور کیلئے گجرات نہیں جانا پڑے گا۔ انہوں نے بتایا کہ حکومت پنجاب ہر قانوں گو ئی میں اس نوعیت کے مرکز مال قائم کرنے جارہی ہے تاکہ لینڈ ریکارڈ ز سنٹرکے حوالے سے شہریوں کی مشکلات ختم کی جاسکیں۔ ایم ای ا ے فیض الحسن نے کہا کے کہ دیہی مراکز مال کا قیام حکومت کا منفرد فلاحی منصوبہ ہے جس سے اراضی مالکان کو درپیش سنگین مسائل ازالہ ممکن ہوسکے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں