شہباز شریف نے حمزہ شہباز کو پیپلزپارٹی کیخلاف بیان بازی سے روک دیا، حمزہ شہباز نے جیل میں والد سے طویل ملاقات کی ۔
مسلم لیگ ن کے رہنما اور اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی حمزہ شہباز اپنے والد شہباز شریف سے ملاقات کیلئے جیل گئے جہاں انہوں نے اپنے سے طویل ملاقات کی ۔ مسلم لیگ ن کے صدر نے حمزہ شہباز کو پیپلزپارٹی کے خلاف بیان بازی سے روک دیا ۔
حمزہ شہباز نے اپنے والد کو یوسف رضا گیلانی کو اپوزیشن لیڈر سینیٹ بنانے پر نون لیگ میں بے چینی سے آگاہ کیا جس پر شہباز شریف نے نون لیگ کے سینئر رہنماؤں کو پی ڈی ایم میں معاملہ اٹھانے کی ہدایت کی ۔
شہباز شریف نے پنجاب میں بلدیاتی اداروں کی بحالی کے فیصلے پر اظہار اطمینان کیا اور بلدیاتی نمائندوں سے رابطے تیز کرنے کی بھی ہدایت کی ۔