لالہ موسیٰ (محمد کامران)حکومت پنجاب نے ایم ایس عزیز بھٹی شہید ہسپتال ڈاکٹر عابد محمود غوری کو بطور پرنسپل میڈیکل آفیسر گریڈ20 میں ترقی دے دی، ڈاکٹر عابد محمو دغوری کا شمار محکمہ صحت کے با صلاحیت افسران میں ہو تا ہے وہ بطور ایم ایس میجر شبیر شریف ہسپتال کنجاہ، وزیر آباد انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی وزیرآباد،سی ای او ہیلتھ گجرات کام سرانجام دے چکے ہیں۔ احباب نے گریڈ 20 میں ترقی پر ڈاکٹر عابد محمود غوری کو دلی مبارک باد دی.