ڈپٹی کمشنر سیف انور جپہ کا ڈی پی او عمر سلامت کے ہمراہ مین بازار لالہ موسیٰ کا دورہ، لاک ڈاون احکامات پر عملدرآمد کا جائزہ

لالہ موسیٰ(محمد کامران)ڈپٹی کمشنر سیف انور جپہ نے ڈی پی او عمر سلامت کے ہمراہ مین بازار لالہ موسیٰ کا دورہ کیا،لاک ڈاون احکامات پر عملدرآمد کا جائزہ لیا جبکہ ایس او پیز کی خلاف ورزی پر ایک میڈیکل سٹور سیل کرنے کے احکامات جاری کئے.

وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کی ہدایات کے مطابق ڈپٹی کمشنر اور ڈی پی او عمر سلامت تحصیل کھاریاں کے اہم قصبہ میں کرونا ایس او پیز پر عملدرآمد کے لئے پہنچے اور کاروباری مراکز کی چیکنگ کی. انہوں نے شہریوں سے ملاقات کی اور انہیں ہدایت کی کہ کرونا وبا سے بچاؤ کے لیے ایس او پیز پر عملدرآمد کریں، ماسک لگایا جائے، سماجی فاصلہ کا خیال رکھیں نیز پبلک مقامات پر جانے سے گریز کریں. ڈپٹی کمشنر سیف انور جپہ نے مین بازار میں واقع میڈیکل سٹور کی چیکنگ کی جہاں سیلز سٹاف اور خریدار بغیر ماسک تھے،ڈپٹی کمشنر نے فوری نوٹس لیتے ہوئے مزکورہ میڈیکل سٹور سیل کرنے کے احکامات جاری کر دیئے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں