لالہ موسیٰ (محمد کامران) جی ٹی روڈ علی چک کے قریب میڈین میں پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے تحت ایک کلومیٹر تک خوبصورت اور قد آور پودے لگا دیے گئے ہیں، ڈپٹی کمشنر سیف انور جپہ،ڈی پی او عمر سلامت نے علاقہ کا دورہ کیا اور خود بھی پودا لگا کر شجر کاری مہم میں شامل ہوئے، اسسٹنٹ کمشنر کھاریاں خالد عباس،چیف آفیسر ملک طارق ضیاء، منصوبہ کے روح رواں اسسٹنٹ وارڈن سول ڈیفنس اختر برنالہ اور انکی ٹیم کے ممبران بھی موجود تھے. ڈپٹی کمشنر کو بتایا گیا کہ اختر برنالہ اور انکے ساتھیوں نے جی ٹی روڈ نزد علی چک ایک کلو میٹر میڈین پر چھ فٹ یا اس سے دراز پودے لگائے ہیں جبکہ وہ اور انکی ٹیم ان پودوں کی دیکھ بھال اور آبیاری بھی خود کر رہے ہیں. ڈپٹی کمشنر سیف انور جپہ،ڈی پی او عمر سلامت نے اختر برنالہ اور انکے ساتھیوں کی کاوش کو خراج تحسین پیش کیا اور شجر کاری کے لئے اہل علاقہ کی حوصلہ افزائی پر اے سی کھاریاں، چیف آفیسر کھاریاں کو بھی زبردست سراہا.