لالہ موسیٰ (محمدکامران) رہنما پاکستان مسلم لیگ (ن) گجرات و ممتاز بزنس مین حاجی اورنگ زیب بٹ کی گجرات پریس کلب آمد۔ پریس کلب کے نو منتخب صدر عبدالستار مرزا کو ٹیم کے ہمراہ بھاری اکثریت سے کامیاب ہونے پر مبارکباد دی۔ اس موقع پر اینکر پرسن جی این این نیوز نجم الحسن باجوہ، سینئر صحافی سید نوید حسین شاہ بھی موجود تھے۔ رہنما مسلم لیگ (ن) حاجی اورنگ زیب بٹ نے کہا کہ صحافی برادری معاشرے کی آنکھ اور کان ہیں جن کی وجہ سے معاشرے میں چیک اینڈ بیلنس کا نظام ابھی تک قائم ہے‘ عبدالستار مرزا کو دوسری مرتبہ گجرات پریس کلب کا صدر منتخب کرنا اور الیکشن میں انکا ریکارڈ ووٹوں سے جیتنا اس بات کا واضح ثبوت ہے کہ گجرات کی صحافی برادری کا ان پر بھرپور اعتماد ہے عبدالستار مرزا میرے لئے ہمیشہ صدر پریس کلب ہی ہیں نفیس طبعیت کیساتھ ساتھ وہ منجھے ہوئے صحافی ہیں جو پریس کلب کو اپنے بزرگ صحافیوں کی روایات کے مطابق لیکر آگے لیکر چل رہے ہیں انہوں نے کہا کہ گجرات پریس کلب کے سینئر صحافیوں یونس ساقی، طفیل مہر، سید نوید شاہ کو اپنی فیملی کا حصہ تصور کرتا ہوں یہ میرے دکھ سکھ کے ساتھی ہیں ان لوگوں نے صحافت میں اپنا منفرد مقام نام بنایا ہے پورے پاکستان میں گجرات کو ہمیشہ ہی ہر لحاظ سے ایک اہم ضلع تصور کیا جاتا ہے سیاست‘ انڈسٹری کے ساتھ ساتھ گجرات کی صحافت نے بھی خود کو ملک بھر میں منوایا ہے اور یہ صرف گجرات پریس کلب اور اس سے وابستہ صحافی برادری کے مثبت کردار کی وجہ سے ہے جسکی آج بھی میں قدر کرتا ہوں گجرات پریس کلب کے ساتھ پرانا تعلق ہے جو کمزور نہیں ہوگا اس موقع پر حاجی اورنگ زیب بٹ نے 5 لاکھ کی لاگت سے گجرات پریس کلب کی تزئین و آرائش کروانے کا بھی اعلان کیا۔