مریدکے بس اور ٹرالے کے درمیان تصادم میں پانچ مسافر جاں بحق جبکہ بارہ افراد شدیدزخمی

مریدکے میں جی ٹی روڈ پر کھوڑی بس اسٹاپ کے قریب بس اور ٹرالے کے درمیان تصادم میں پانچ مسافر جاں بحق جبکہ بارہ افراد شدیدزخمی ہوگئے۔
 
ریسکیو ذرائع کے مطابق مسافر بس سیالکوٹ سے صادق آباد جا رہی تھی جسے تیز رفتاری کے باعث حادثہ پیش آیا،جاں بحق ہونے والوں میں دو کمسن بھائیوں سمیت ایک خاتون اور دو مرد شامل ہیں،حادثے کے بعد ٹرک ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا،زخمیوں اور لاشوں کو ٹی ایچ کیو اسپتال مریدکے منتقل کر دیاگیا۔
 
جاں بحق ہونے والوں کی شناخت عمیر ،زبیر ،صائمہ ،صدیق کے نام سے ہوئی، جبکہ ایک شخص کی شناخت تاحال نہ ہو سکی ، ذرائع کے مطابق اسپتال میں داخل بارہ میں سے پانچ افراد کی حالت تشویشناک ہے۔
 
وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدارنے ٹریفک حادثے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہارکیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں