چینی کے ڈیلرمتعلقہ اسسٹنٹ کمشنر کے پاس سٹاک ڈکلیئر کرنے کے پابند،چینی کی مصنوعی قلت برداشت نہیں کی جائے گی

لالہ موسیٰ ( محمد کامران)ڈپٹی کمشنر سیف انور جپہ نے کہا کہ ضلع میں ڈیمانڈ کے مطابق وافر مقدار میں چینی موجود ہے،چینی کے ڈیلرمتعلقہ اسسٹنٹ کمشنر کے پاس سٹاک ڈکلیئر کرنے کے پابند ہوں گے،چینی کی مصنوعی قلت برداشت نہیں کی جائے گی۔ان خیالات کااظہار ڈپٹی کمشنر نے چینی کے ڈیلرز سے ملاقات کے دوران کیا۔اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل مہر انصر حیات، اسسٹنٹ کمشنرز سلمان ظفر خالد عباس احسن ممتاز ڈی او نڈسٹریزمحمد اکرام بھی موجود تھے۔ ڈپٹی کمشنر سیف انور جپہ نے ڈیمانڈ کے مطابق ڈیلرز حضرات شوگر ملز سے چینی منگوائیں، سپلائی کو بحال رکھیں اور چینی کی مصنوعی قلت پید انہ ہونے دیں، انہوں نے کہا کہ تمام ڈیلرز حضرات ضلع میں گھریلو صارفین کو چینی کی فروخت میں ترجیح دیں۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ ڈیلر حضرات شوگر مل سے چینی منگوا کر فروخت کرنے کے پابند ہوں گے سٹاک کرنے کی صورت میں تمام سٹاک ضبط کرلیا جائے اور سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی، تمام ڈیلرز ہدایت روزانہ کی بنیاد پر سٹاک ڈکلیئر کرنے پابند ہوں گے تاکہ روزانہ کی بنیاد پر سپلائی اور ڈیمانڈ کا جائزہ لیا جاسکے۔بعد ازاں ڈپٹی کمشنر سیف انور جپہ نے پولٹری کے کاروبارسے وابستہ افراد سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ضلع میں ناجائز منافع خوری کرنے والوں کی حوصلہ شکنی کی جائے،ضلعی انتظامیہ پولٹری اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ کرنے والے مافیا کے خلاف سخت قانونی کاروائی عمل میں لائے گی، ڈیلر حضرات ڈیمانڈ کے مطابق گوشت اور انڈوں کی فراہمی یقینی بنائیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں