کورونا کی تیسری لہر سے مزید 57 افراد زندگی کی بازی ہار گئے، اب تک ہلاکتوں کی تعداد 14 ہزار 215 تک پہنچ گئی

کورونا کی تیسری لہر سے مزید 57 افراد زندگی کی بازی ہار گئے، اب تک ہلاکتوں کی تعداد 14 ہزار 215 تک پہنچ گئی
کورونا کی تیسری لہر سے مزید 57 افراد زندگی کی بازی ہار گئے، اب تک مہلک وائرس سے ہونے والی اموات کی مجموعی تعداد 14 ہزار 215 تک پہنچ گئی ہے۔
این سی او سی کے اعداد و شمار کے مطابق 24 گھنٹے کے دوران 45 ہزار 656 کورونا ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 4 ہزار 767 افراد کا ٹیسٹ مثبت آ گیا۔ مہلک وائرس سے 6 لاکھ 54 ہزار 591 افراد متاثر ہوچکے ہیں جن میں سے 44 ہزار 447 ایکٹو کیسز ہیں جبکہ کورونا سے متاثر 3 ہزار 43 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔
کورونا سے 24 گھنٹے کے دوران 2 ہزار 647 مریض صحت یاب ہوئے جبکہ مرض کو شکست دینے والے افراد کی مجموعی تعداد 5 لاکھ 95 ہزار 929 ہو گئی ہے۔
سندھ میں کورونا کیسز کی تعداد تمام صوبوں میں سب سے زیادہ 2 لاکھ 64 ہزار 607 ہو گئی، پنجاب 2 لاکھ 12 ہزار 918، خیبرپختونخوا 84 ہزار 609، بلوچستان میں 19 ہزار 497 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ اسلام آباد 55 ہزار 594، گلگت بلتستان میں 4 ہزار 999 کیسز، آزادکشمیر میں کورونا مریضوں کی تعداد 12 ہزار 367 تک پہنچ گئی ہے۔

کورونا کی صورتحال روز بروز خطرناک ہونے کے سبب پنجاب حکومت نے صوبے بھرمیں لاک ڈاؤن کا عندیہ دے دیا، این سی او سی اجلاس میں اہم فیصلے متوقع ہیں۔ لاہور کےمزید 27 اور فیصل آباد کے انیس علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذکر دیا گیا۔ کی۔۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں