راحت سلیم پیرزادہ کی انگلش لٹریچر میں ایم فل کی ڈگری مکمل، مستقبل میں انگلش لٹریچر میں پی ایچ ڈی کرنے کا مصمم ارادہ

لالہ موسیٰ (محمد کامران)سینئر صحافی، سابق صدر پریس کلب ڈنگہ ایم سلیم عابد پیرزادہ کی ہونہار صاحبزادی راحت سلیم پیرزادہ نے سرگودھا یونیورسٹی سے انگلش لٹریچر میں ایم فل کی ڈگری فرسٹ ڈویژن میں حاصل کرلی ہے بے مثال کامیابی پر سلیم عابد پیرزادہ کی صاحبزادی راحت سلیم پیرزادہ نے کہا کہ میری کامیابی اللہ تعالیٰ کا خاص فضل وکرم، والدین اور میرے محسن مربی اساتذہ کرام کی دعاؤں کا ثمر ہے جن کی مستقل محنت سے آج مجھے یہ عظیم اعزاز ملا اپنی کامیابیوں پر اللہ رب العزت کے حضور سجدہ شکربجا لاتی ہوں ان شاء اللہ مستقبل میں انگلش لٹریچر میں PHDکرنے کا صمیم ارادہ ہے دعا ہے کہ اللہ کریم میری راہنمائی فرمائے۔ عزیز واقارب سے دعاؤں کی استدعا ہے راحت سلیم پیرزادہ کو انگلش لٹریچر میں ایم فل کی ڈگری ملنے پر علمی ادبی تعلیمی شخصیات سمیت عوامی، سماجی حلقوں نے انہیں اور انکی فیملی کو مبارکباد پیش کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں