ایس او پیز کی خلاف ورزی پر 8گاڑیاں تھانوں میں بند، 15گاڑیوں کے مالکان پر جرمانے عائد

لالہ موسیٰ(محمد کامران)سیکرٹری آر ٹی اے میڈم اقصیٰ ریاض نے کرونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر 8گاڑیاں مختلف تھانوں میں بند کر دی ہیں جبکہ 15گاڑیوں کے مالکان پر جرمانے عائد کر دئیے ہیں۔ ڈپٹی کمشنر گجرات کی ہدایت پر حکومت پنجاب کیطرف سے پبلک ٹرانسپورٹ کیلئے ایس او پیز پر عملدرآمد کا جائزہ لینے کیلئے سیکرٹری آر ٹی اے نے مختلف ڈی کلاس اڈوں پر گاڑیوں کی چیکنگ کی اس دوران گاڑیوں میں سماجی فاصلہ کا خیال نہ رکھنے والی گاڑیوں کو تھانوں میں بند کرنے کے احکامات جاری کر دیے۔ سیکرٹر ی آر ٹی اے نے بغیر ماسک مسافروں کو سوار کرانے پر پندرہ گاڑیوں کے مالکان پر 22ہزار روپے جرمانہ عائد کر دیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں