حاصل پور: قتل ،خودکشی یا ؟ ایک ہی خاندان کے 4 افراد کی لاشیں برآمد

پنجاب کے ضلع بہاولپور کے علاقے حاصل پور میں ایک ہی خاندان کے 4 افراد نے خودکشی کی یا اُنہیں قتل کیا گیا؟
پولیس کے مطابق حاصل پور میں ایک ہی خاندان کے 4 افراد نے مبینہ طور پر خودکشی کی تاہم شبہ ہے کہ گھر کے سربراہ نے بیوی اور 2 بچوں کو قتل کیا۔
پولیس کے مطابق جائے وقوع کی فارنزک اور کرائم سین ٹیم نے اپنی تمام کارروائی مکمل کرلی ہے۔
پولیس حکام کے مطابق لاشوں کا تحصیل ہیڈکوارٹر اسپتال میں پوسٹ مارٹم ہوگا جب کہ مزید کارروائی کے لیے نمونے متعلقہ محکموں کو بھجوادیے گئے ہیں۔
پولیس نے شبہ ظاہر کیا ہے کہ گھر کے سربراہ نے بیوی اور 2 بچوں کو قتل کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں