لالہ موسیٰ(محمد کامران) ممبر بیت المال کمیٹی ضلع گجرات کی قیادت میں خواتین کے وفدکی پی ٹی آئی کی اہم خواتین راہنماؤں سے ملاقاتیں،وفدمیں میڈم کلثوم سٹی کمانڈر ٹائیگر فورس خواتین ونگ،میڈم طاہرہ یاسمین سینئر ممبر ٹائیگر فورس لالہ موسیٰ شامل تھیں،وفدنے ممبر ایجوکیشن کمیٹی سینٹرل پنجاب سیدہ فاطمہ حیدر،چیئر پرسن ایجوکیشن کمیٹی سینٹرل پنجاب ڈاکٹرسمیعہ توقیر،جنرل سیکرٹری پی ٹی آئی خواتین ونگ سینٹرل پنجاب روبینہ شاہین،ڈاکٹرنوشین حمید ایم این اے و پارلیمانی سیکرٹری سے ملاقاتیں کی جہاں تازہ ترین ملکی سیاسی صورتحال کے علاوہ کوروناکی موجودہ صورتحال اور ٹائیگر فورس کی کارکردگی پر بھی گفتگوہوئی،پی ٹی آئی کی اہم صوبائی ومرکزی راہنماؤں نے پی ٹی آئی ضلع گجرات ونگ اور ٹائیگر فورس گجرات کی کارکردگی کوسراہا۔