موبائل فون ایسوسی ایشن لالہ موسیٰ کی چوہدری ندیم اصغر کائرہ کو دوبارہ چیئرمین بحالی پر مبارکباد

لالہ موسیٰ(محمد کامران )چیئر مین بلدیہ لالہ موسیٰ رہنما پاکستان پیپلز پارٹی چوہدری ندیم اصغر کائرہ کو دوبارہ بلدیہ لالہ موسیٰ کا چارج سنبھالنے پر سرپرست اعلی موبائل فون ایسوسی ایشن لالہ موسیٰ میاں احسان الہی، صدر مہر عمران حسین، جنرل سیکرٹری ہارون خان، سمیت تمام عہدید اران و ممبران نے مبارکباد اور گلدستے پیش کیے.اس موقع پر چیئرمین چوہدری ندیم اصغر کائرہ نے کہا کہ میں موبائل فون ایسوسی ایشن لالہ موسی کے تمام عہدیداران و ممبران کو بلدیہ لالہ موسیٰ میں دل کی اتھاہ گہرائیوں سے ویلکم کرتا ہوں اور مزید کہا کہ آپ سب بھائیوں کو اگر کوئی بھی مسئلہ درپیش آئے تو میرے دروازے آپ کے لیے 24 گھنٹے کھلے ہوئے ہیں اور ہم سب کو مل کر چاہیے کہ ایسے چھوٹے موٹے پروگرام کروانے چاہیے جس سے ہمارے علم میں مزید اضافہ اور اس موقع پر صدرمہر عمران حسین موبائل فون ایسوسی ایشن لالہ موسی، حاجی پرویز بٹ جنرل سیکرٹری انجمن تاجران لالہ موسیٰ، سرپرست اعلی میاں احسان الٰہی، محمد نعیم باجوہ نے بھی اپنے اپنے خیالات کا اظہار کیا اور چیئرمین چوہدری ندیم اصغر کائرہ کے پیار محبت اور خلوص کا بھی شکریہ ادا کیا .انہوں نے کہا کہ موبائل فون ایسوسی ایشن لالہ موسیٰ کمانڈر شہزاد میونسپل لائبریری ، زمان ہال میونسپل کمیٹی لالہ موسیٰ میں اپنی تقاریب کاانعقاد کر سکتے ہیں . ہمارا تعاون ان کے ساتھ ہے مل کر کام کریں اور اپنے شہری کے باسسیوں کے مسائل میں کمی لائیں گے . اس موقع پر میاں احسان الٰہی، مہر عمران حسین ،ہارون خان ، عمران فیصل ، شہباز کھٹانہ ،فرحان اآغا، محمد نعیم باجوہ ، خرم بٹ ، چوہد ری افضال کائرہ ، شیخ عثمان ، چوہد ری محمد شہباز ،حاجی غلام مصطفی سمیت ایسوسی ایشن کےتمام دوست بھی موجود تھے .

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں