ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد اعجاز بٹ اور سینئر سول جج رشفاقت علی کا ڈسٹرکٹ جیل کا دورہ

لالہ موسیٰ(محمد کامران)ڈیوٹی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد اعجاز بٹ اور سینئر سول جج رشفاقت علی نے ڈسٹرکٹ جیل کا دورہ کیا اور معمولی نوعیت کے جرائم کے 07اسیران کو ذاتی مچلکوں پر رہا کرنے کے احکامات جاری کئے،۔ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج گجرات محمد اعجاز بٹ نے جیل کچن، خواتین اور نوعمر قیدیوں کی بیرک، جیل ہسپتال اور دیگر شعبہ جات کا معائنہ کیا اور جیل میں تمام تر انتظامات بالخصوص کرونا کی تیسری لہر کے پیش نظر کئے گئے اقدامات پر اطمینان کا اظہار کیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں