سینئر صحافی راﺅ خلیل احمد کرونا کی بیماری میں مبتلا ہو گے ، دوست احباب سے دعاؤں کی درخواست ہے

سینئر صحافی راﺅ خلیل احمد کرونا کی بیماری میں مبتلا ہو گے ، دوست احباب سے دعاؤں کی درخواست ہے ، طارق چوہدری
فرانس (حمید چوہدری سے ) سینئر صحافی و تجزیہ نگار راﺅ خلیل احمد فرانس کے معتمد خاص و دیرینہ دوست طارق چوہدری نے کہا ہے کہ راﺅ خلیل احمد ابھی تک ہسپتال میں ہیں، ایک گھنٹہ پہلے تک ڈاکٹرز کے مطابق ان کی حالت پہلے کی نسبت بہت بہتر ہوئی ہے لیکن ابھی تک سانس لینے میں دشواری کا سامنا ہے۔ ان کو ناک میں آکسیجن ٹیوب (نالی) کے ذریعے سانس دی جارہی ہے۔ دوست احباب سے درخواست ہےکہ راﺅ خلیل احمد کی صحت یابی اور لمبی عمر کی دعائیں کی جائیں۔ طارق چوہدری نے کہا کہ ڈاکٹرز نے شکایت کی ہے کہ راﺅ خلیل احمد کا فون نمبر ایک پل کے لیے بھی خاموش نہیں ہورہا، ان کو کالز پر کالز آرہی ہیں، اس لیے میری گزارش ہے کہ راﺅ خلیل احمد سے رابطہ کرنے کی کوشش نہ کی جائے۔ ان کا موبائل نمبر صرف ان کی فیملی سے رابطہ کے لیے آن کیا ہوا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں