ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری کی چوہدری اظہر اقبال رندھیر کی رہائشگاہ آمد

کھاریاں ( جبار ساگر ) ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری کی چوہدری اظہر اقبال رندھیر کی رہائشگاہ آمد ۔ ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری نے کھاریاں کے نواحی گاﺅں رندھیر میں اپنے قریبی دوست ، صدر پاکستان کمیونٹی ناروے چوہدری اظہر اقبال رندھیر کے کزن اور بزنس مین چوہدری طالب حسین کے بھائی چوہدری خالد محمود کی وفات پر ان سے تعزیت کی اور مرحوم کے ایصال ثواب کےلئے فاتحہ خوانی کی ۔ اس موقع پر چوہدری ظفر گجر ، چوہدری مظہر ، چوہدری یاسر ، چوہدری ناصر ، چوہدری غضنفر و دیگر اہل خاندان بھی موجود تھے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں