تحریک لبیک پاکستان یوسی جوڑا کرنانہ کےکارکنان کی ضلعی ورکرز کنونشن میں بھرپور شرکت

لالہ موسیٰ (محمد کامران) تحریک لبیک پاکستان یوسی جوڑا کرنانہ کے زیراہتمام ماسٹر غلام حسین کی قیادت میں ضلعی ورکرز کنونشن میں کارکنان کی بھرپور شرکت جب جوڑا کرنانہ سے قافلہ روانہ ہوا تو لبیک یارسول اللہ کے بلند نعروں سے فضائیں گونج اٹھی جگہ جگہ قافلہ کا والہانہ استقبال کیا گیا پھولوں کی پتیاں نچھاور کی گئی ماسٹر غلام حسین کی قیادت میں سید بوٹے شاہ جوڑا، ناصر محمود چیئرمین تحریک لبیک جوڑا ، میانہ چک چوہدری عرفان ڈوگہ جوڑا، چوہدری عبدالرحمن پوسٹ ماسٹربرنالی، چوہدری اشفاق ڈوگہ جوڑا، میاں حارث عبداللہ میانہ چک، میاں عمر میانہ چک اٹلی، ڈاکٹر حسن میانہ چک، ملک یاسین، ملک زین میانہ چک اور دیگر سینکڑوں افراد نے شرکت کی .

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں