سیہون شریف : حضرت لعل شہباز قلندر رح کا عرس منسوخ ہونے پر زائرین نے درگاہ کے دروازے توڑدیئے
سیہون میں صوفی بزرگ لعل شہباز قلندر کے سالانہ عرس کی منسوخی کے معاملے پر ملک بھر سے زائرین نے سیہون پہنچ کر احتجاج شروع کردیا، مشتعل زائرین درگاہ کے گیٹ توڑ دیئے اور متعدد گاڑیوں کو بھی آگ لگادی۔
پولیس کا کہنا ہے کہ مشتعل زائرین نے درگاہ کے انٹری پوائنٹ گیٹ توڑ دئیے، جبکہ زائرین نے متعدد موٹر سائیکلوں اور گاڑیوں کو بھی آگ لگادی۔
پولیس کی بھاری نفری نے درگاہ کا کنٹرول سنبھال لیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ درگاہ کے اندرونی احاطے کو مشتعل زائرین سے خالی کروا دیا گیا۔
کورونا وائرس کے باعث درگاہ لعل شہباز قلندر کے عرس کی تقریبات منسوخ کی گئیں۔