لالہ موسیٰ (محمد کامران )ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی قاسم خاں سوری کی رندھیر آمد ۔پاکستان کمیونٹی ناروے کے چیئرمین چوہدری اظہر اقبال لوہسر کے بھائی چوہدری خالد لوہسر کی وفات پر اظہار افسوس کیا اور صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان نے کروڑوں حق داروں کو 12000روپے فی کس دیا کرونا وبا کے دوران ان کی طرف سے غریب اور حقداروں کے لئے ایک اچھی کاوش ہے حکومت نے بہترین حکمت عملی سے کرونا وبا کو محدود کیا حکومت عوام کو ریلیف دینے کیلئے کام کر رہی ہے جب ہم نے حکومت سنبھالی تو ملکی حالات بہت خراب تھے ملک تباہی کے دہانے پر کھڑا تھا معیشت کا بیڑا غرق ہو چکا تھا اور خزانہ خالی تھا عمران خان نے نہ صرف معیشت کو سنبھالا بلکہ دنیا بھر میں ملکی وقار کو بلند کیا اپوزیشن صرف این آر او کے لئے شور مچا رہی ہے مگر وہ لانگ مارچ کرے دھرنا دے یا پھر جلسے کرے حکومت کو اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا مفاد پرستوں کے ٹولے کے غبارے سے ہوا نکل چکی ہے پی ڈی ایم کا شیرازہ بکھر چکا ہے اور وہ این آر او لینے میں ناکامی پر ایک دوسرے کے خلاف بیان بازی کر رہے ہیں عوام عمران خان کے ساتھ کھڑی ہے عمران خان ایک سچا اور محب وطن اور عوام کا درد رکھنے والا کوئی لیڈر نہیں ہمیں فخر ہے کہ ہم ایک ایسے لیڈر کے ساتھ کام کر رہے ہیں جس کی سوچ صرف ملک کا وقار بلند کرنا اور ملک کو مضبوط بنانا ہے پاکستان ترقی کے راستے پر چل پڑا ہے ڈالر کی قیمت گر رہی ہے آئندہ دو سال میں ملک خوشحال ہوگا ااپوزیشن ہر محاذ پر مکمل ناکام ہے.