لالہ موسیٰ(محمد کامران )ویکسینیشن سنٹر لالہ موسیٰ پر سفارشی اور من پسند لوگوں کو کورونا ویکسین کی سہولت میسر آرہی ہے بزرگ بڑی مشکل کیساتھ جب سنٹر پر پہنچتے ہیں تو جواب ملتا ہے کہ فلاں دن آئیں ویکسین ختم ہو گئی ہے، بزرگ شہریوں نے ارباب اختیار سے مطالبہ کیا ہے کہ گورنمنٹ لو کل اکیڈمی میں قائم سنٹر پر تعینات عملہ کے روییکا نوٹس لیا جائے تاکہ سب کو بروقت کورونا ویکسین میسر آسکے، ضلع بھر میں مختلف جگہوں پر یہ سنٹر کام کر رہے ہیں لیکن لالہ موسیٰ میں قائم سینٹرپر میرٹ کو کوئی خیال نہیں رکھا جا رہا من پسند اور سفارشی لوگوں کو ویکسین لگا دی جاتی ہے جبکہ غریب دیہاتی لوگوں کو خجل خوار کیا جا رہا ہے، محکمہ صحت کے ارباب اختیار اس صورت حال کا نوٹس لیں اور ان کو پابند بنایا جائے کہ میرٹ اور بلا تفریق ویکسین لگائی جائے تاکہ غریب بزرگ شہری مزید اذیت سے بچ سکیں۔اس سلسلہ میں موصول ہونے والی اطلاعات کے بارے میں جب ہمارے نمائندے نے گورنمنٹ لوکل اکیڈمی لالہ موسیٰ میں جا کر صورتحال کا جائزہ لینے کے لیے اور عوام اور ارباب اختیار کو صحیح صورتحال کے بارے میں آگاہ کرنے کے لیے ویڈیو بنانی شروع کی تو وہاں پر تعینات پولیس اہلکار نے صحافی سے موبائل چھیننے کی کوشش کی اور اسے ہراساں کیا جو کہ آپ ویڈیو میں دیکھ سکتے ہیں.