انتقامی کاروئی نہیں کرونا ایس او پی پر عملدرآمد ہر حال میں کروایا جائیگا۔خالد عباس سیال

لالہ موسیٰ(محمد کامران) کسی کو انتقامی کاروائی کا نشانہ نہیں بنایا جارہا۔کرونا ایس او پی پر عمل درآمد ہر حال میں کروایا جاے گا۔حکومت پنجاب کی ہدایات پر من و عن عمل کروایا جاے گا۔ان خیالات کا اظہار اسسٹنٹ کمشنر کھاریاں خالد عباس سیال نے کیا۔انہوں نے تاجر برادری اور عوام سے کرونا ایس او پی پر عمل کیلئے تعاون مانگ لیا۔انہوں نے کہا کہ اگر تاجر عوام کرونا ایس او پی پر ازخود عمل شروع کرلیں تو انتظامیہ کو ایکشن لینے کی ضرورت ہی نہیں رہے گی۔خلاف ورزی کی صورت میں قانون حرکت میں ضرور آے گا۔تاجر اور عوام انتظامیہ کیساتھ تعاعون کریں تاکہ ہم خود اور دوسروں کو اس وباءسے محفوظ رکھ سکیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں