لاڑکانہ میں باراتیوں کی بس الٹنےسے 10 افراد جاں بحق اور 15 زخمی ہوگئے۔
پولیس کے مطابق حادثہ لاڑکانہ میں بھینس کالونی کے قریب پیش آیا جہاں پر باراتیوں کی بس الٹنے سے 10 افراد جاں بحق ہوگئے۔
پولیس کے مطابق جاں بحق افراد میں 3 خواتین، 2 بچے اور 5 مرد شامل ہیں، لاشیں اسپتال منتقل کردی گئی ہیں جب کہ اسپتال ذرائع کا کہنا ہےکہ بس حادثے کے 15 زخمیوں کو بھی اسپتال لایا گیا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ بھینس کالونی کے قریب ٹریکٹر کو بچاتے ہوئے بس الٹ گئی، حادثے کے بعد بس کو کاٹ کر زخمی اورجاں بحق افراد کا نکالا گیا۔