لالہ موسیٰ(محمد کامران)مرکزی انجمن تاجران لالہ موسیٰ کی طرف سے لالہ موسیٰ کے بازاروں میں ماسک تقسیم کئے ،صدر مرکزی انجمن تاجران لالہ موسیٰ نعیم اشرف چوہدری ،جنرل سیکرٹری حاجی شکیل احمدقریشی ،ملک خالد، راشدلطیف ملک، محمدمنیرڈار دھامہ، محمداقبال بٹ دھامہ، حاجی ارشدالنور ، حاجی مرزا عبدالرزاق، محمدابراہیم سیالوی، ملک محمدعامر، حاجی اقبال رشید، ارسلان مسعود بٹ نے مین بازار، چھوٹابازار ،دینہ چکیاں بازار ،ڈاکخانہ بازار ، غلہ منڈی ودیگر بازاروں کادورہ کیا اور بازاروں میں آنے والے خریداروں میں ماسک تقسیم کئے ،تاجرراہنماﺅں نے عوام سے اپیل کی کہ سرکاری ایس اوپیز پر عمل کریں ،ماسک پہنیں ،ہاتھوں پر بار بار سینٹائزر لگائیں ،ہجوم سے گریز کریں ،انہوں نے کہاکہ سرکاری ایس اوپیز پر عملدرآمدکے ذریعے ہی کورونا کو پاکستان سے بھگایاجاسکتاہے۔