تھانہ صدر لالہ موسیٰ کے علاقہ ویلج ایڈ میں گھر کے باہرسے کارچوری

لالہ موسیٰ(نامہ نگار) تھانہ صدر لالہ موسیٰ کے علاقہ ویلج ایڈ میں گھر کے باہرسے کارچوری،تفصیل کے مطابق محلہ ویلج ایڈ کے رہائشی مرزاعثمان بیگ اپنی کار نمبری LEF-7344اپنے گھر کے باہر پارک کرکے گھر کے اندر چلاگیا جب واپس آیاتو کار غائب تھی کار میں اس کی اصل کاپی،مرزاعثمان بیگ کے والد مرزاادریس بیگ کاپرس وغیرہ بھی موجودتھا،صدر پولیس لالہ موسیٰ نے مدعی مرزاعثمان بیگ کی درخواست پر مقدمہ درج کرلیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں