لالہ موسیٰ (محمد کامران) ڈپٹی کمشنر سیف انور جپہ نے کرونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر 6 افراد کے خلاف مقدمات درج کرنے کا حکم دے دیا ہے،پولیس نے تمام افراد کو گرفتار کر لیا ہے۔ وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی ہدایت پر ڈپٹی کمشنر سیف انور جپہ نے دولت نگر کا اچانک دورہ کیا اور کرونا ایس او پیز اور لاک ڈاؤن احکامات پر عمل درآمد کا جائزہ لیا۔ ڈپٹی کمشنر نے دولت نگر میں انسداد پولیو ویکسینیشن کے لئے قائم فکسڈ سنٹر کا بھی معائنہ کیا اور عملہ کو ضروری ہدایات جاری کیں۔