ڈپٹی کمشنر سیف انور جپہ نے کہا رمضان المبارک میں ضلع بھر میں 10 رمضان بازار لگائے جائیں گے، رمضان بازاروں میں معیاری اشیاء رعائتی نرخوں پر فراہمی یقینی بنائی جائے گی
تمام مارکیٹ کمیٹیز روزانہ کی بنیاد پر منڈی ایپ پر ریٹ اپ لوڈ کریں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے مارکیٹ کمیٹیزکے سیکرٹریز کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ ڈپٹی کمشنر سیف انور جپہ نے کہا کہ مارکیٹ کمیٹاں اپنی حدود میں موجود منڈیوں کی صفائی کو یقینی بنائیں،بولی کے عمل کی خود نگرانی کریں اور فرضی بولی کروانے والے آڑھتی وپھڑئیے کے خلاف مقدمات درج کروائے جائیں۔ڈپٹی کمشنر سیف انور نے کہا کہ بولی کی قیمت سے صرف 10 سے 15 فی صد منافع دے کر ریٹیل ریٹ جاری کیا جائے رسید پیڈ کے بغیر کسی پھڑئیے کو کاروبار کی اجازت نہ دی جائے۔ تمام پھڑئیے اپنا رسید پیڈ رکھنے اور گاہگ کو خریداری کی رسید جاری کرنے پابند ہیں۔ ڈپٹی کمشنر سیف انور جپہ نے ہدایت کی کہ رمضان بازاروں میں اشیا ء کی فراہمی ڈیمانڈ کے مطابق یقینی بنائی جائے،ریٹ کارڈ کو نمایاں جگہوں پر آویزاں کروایا جائے، منڈیوں میں ماسک کا استعمال یقینی بنایا جائے،بغیر ماسک کاروبار کرنے والے افراد کو جرمانہ یا حوالہ پولیس کیا جائے۔