اگلے ہفتے جہانگیر ترین آصف علی زرداری سے ملاقات کرینگے
کیا جہانگیر ترین عمران خان کی راہیں جدا کرلینگے ؟
جہانگیر ترین کی مخدوم احمد محمود سے ملاقات کی، اگلے ہفتہ کراچی میں سابق صدر آصف زرداری سے ملاقات کریں گے۔
پیپلز پارٹی کی رہنماء شہلا رضا نے ٹویٹ پیغام میں دعویٰ کرتے ہوئے لکھا کہ جہانگیر ترین اگلے ہفتے کراچی میں آصف زرداری سے ملاقات میں پیپلزپارٹی میں شمولیت کا اعلان کریں گے۔ کہتی ہیں اگر واقعی ایسا ہو گیا تو بزدار رہے گا نہ نیازی ہو گا۔
اِدھر جہانگیرترین نے پیپلز پارٹی میں شمولیت کی اطلاعات مسترد کردیں، کہتے ہیں ان کے خلاف خبریں چلوانے والوں کو مایوسی ہو گی۔