ًمنڈی بہاؤالدین، (طلعت محمود) تھانہ سٹی پولیس نے جیولرز کے گھر ہونے والی ڈکیتی کی بڑی واردات کے بین اضلاعی ڈکیت گینگ کے سات ارکان کو سرغنہ سمیت گرفتار کر لیا
ویلڈن ایس ایچ او تھانہ سٹی عدیل بوسال صاحب
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر منڈی بہاؤالدین سید علی رضا کی ہدایت پر تھانہ سٹی میں ڈی ایس پی آرگنائزڈ کرائم عرفان صفدر بھرتھ اور ایس ایچ او تھانہ سٹی عدیل ظفر کی پرہجوم پریس کانفرنس، تھانہ سٹی پولیس نے جیولرز کے گھر ہونے والی ڈکیتی کی بڑی واردات کے بین اضلاعی ڈکیت گینگ کے سات ارکان کو سرغنہ سمیت گرفتار کر لیا، ملزمان کے قبضے سے 60 لاکھ روپے نقدی 53 تولے طلائی زیورات 01 کار 01 موٹرسائیکل برآمد کر لئے گئے ہیں، ملزمان علاقہ تھانہ سٹی کے معروف صراف خواجہ محمد صدیق کے گھر میں داخل ہو کر 60 لاکھ روپے نقدی اور 53 تولہ کے طلائی زیورات لوٹ کر فرار ہوگئے پولیس نے واردات کے ملزمان کو جدید سائنٹیفک طریقہ سے بین اضلاعی ڈکیت گینگ کے سات ارکان کو اسکے سرغنہ رفاقت عرف بلا کو گرفتار کر لیا ہے، اور ان سے مال مسروقہ برآمد کر لیا ہے، گرفتار ڈاکوؤں کے گینگ میں دو خواتین ڈاکو سہولت کار بھی شامل ہیں جو ملزمان کیلئے گھروں میں واردات کی راہ ہموار کرتی تھیں