کھاریاں(جبار علی ساگر) میڈیا کے تعاون کے بغیر انتظامیہ کا چلنا ناممکن ہے۔میڈیا کی نشاندہی پر انتظامیہ مسائل حل کرتی ہے۔دونوں اطراف کے باہمی تعاون سے مسائل کا حل بروقت اور احسن انداز میں ممکن ہوتا ہے۔ان خیالات کا اظہار اسسٹنٹ کمشنر کھاریاں خالد عباس سیال نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوے کیا۔انہوں نے کہا کہ قانون پر عمل داری کیلئے میڈیا کا تعاون ضروری ہے۔کھاریاں اور ملحقہ علاقوں کے صحافی مثبت صحافت کو فروغ دے رہے ہیں۔انشاءاللہ آئندہ بھی ملکر کام کرنے کو ترجیح دی جاے گی۔تاکہ بروقت اور احسن انداز میں عوامی مسائل حل کئے جاسکیں۔۔