آر پی او گوجرانوالہ عبدالکریم کادورہ گجرات،پولیس افسران کے ساتھ کرائم کنڑول کے حوالے سے اہم میٹنگ

لالہ موسیٰ (محمد کامران )آر پی او گوجرانوالہ عبدالکریم کادورہ گجرات،پولیس افسران کے ساتھ کرائم کنڑول کے حوالے سے اہم میٹنگ کی گئی۔ ڈی پی اوگجرات عمر سلامت نے ریجنل پولیس آفیسر کو کرائم سے متعلق بریفنگ دی۔ تفصیلات کے مطابق ریجنل پولیس آفیسر نے گجرات کا اہم دورہ کیا۔ پولیس لائن پہنچنے پر چاکو چوبند دستے نے انہیں سلامی پیش کی جس کے بعد انہوں نے یاد گار شہداء پر حاضری دی اور پھولوں کی چادر چڑھائی جبکہ شہداء کے درجات کی بلندی کے لئے فاتحہ خوانی کی گئی۔بعد ازاں انہوں نے پولیس لائنز گجرات میں افسران سے کرائم میٹنگ کی۔ جس میں ڈی پی او گجرات، ایس پی انویسٹی گیشن عمران رزاق، تمام ڈی ایس پیز اور ایس ایچ اوز نے شرکت کی۔ ڈی پی او گجرات عمر سلامت نے ضلع کے کرائم سے متعلق ریجنل پولیس آفیسر کو بریفنگ دی۔آر پی او گوجرانوالہ نے افسران سے کہا کہ جرائم پیشہ افراد اور مجرمان اشتہاریوں کے گرد گھیرا تنگ کیا جائے،۔ آر پی او نے دوران میٹنگ تمام تھانوں کے زیرتفتیش مقدمات، کارکردگی بابت گرفتاری مجرمان اشتہاری و عدالتی مفروران چیک کی اور تمام سرکل آفیسرز اور ایس ایچ اوز کو زیر تفتیش مقدمات اور درخواستوں کوجلد از جلد یکسو کرنے کی ہدائیت کی۔انہوں نے مزید کہا کہ تمام افسران مجرمان اشتہاریوں کے متعلق دیے گئے ٹارگٹ کو مکمل کریں۔ انہوں نے کہا کہ امن و امان کا قیام اور عوام کے جان و مال کی حفاظت کو یقینی بنائیں۔ غیرقانونی اسلحہ، منشیات، پتنگ بازی، قمار بازی کے خلاف سخت کاروائی کرنے کی ہدایت کی۔ کرونا ایس او پیز کے حوالے سے حکومتی احکامات پر بھی عمل درآمد کو یقینی بنائیں۔بعد ازاں انہوں نے زیر تعمیر ڈی پی او کملیکس کا بھی وزٹ کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں