لالہ موسیٰ (محمد کامران) ڈپٹی کمشنر سیف انور جپہ نے ڈنگہ اور کنجاہ کا اچانک دورہ کیا، لینڈ ریکارڈ سنٹر اور مقامی فلور مل کا معائنہ کیا، انہوں نے کرونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر7 افراد کے خلاف مقدمات درج کرنے کا حکم دیا، صوبائی پارلیمانی سیکرٹری میاں اختر حیات،اسسٹنٹ کمشنر کھاریاں خالد عباس، ایم ایس ڈاکٹر اظہر بھی ان کے ہمراہ تھے۔ وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی ہدایات کیمطابق ڈپٹی کمشنر نے ڈنگہ کے مختلف کاروباری مراکز کا معائنہ کیا اور کرونا ایس او پیز پر علمدرامد کا جائزہ لیا، انہوں نے پبلک مقامات پر ماسک نہ لگانے والے سات ملزمان رشید ولد غلام حسین، کاشف محمود،دلاور شاہ،دلبر شاہ،محمد ریان، محمد منشاء اور افتحار احمد کے خلاف مقدمات درج کرنے کے احکامات جاری کئے تما م ملزمان کو پولیس نے ہراست میں لے لیا ہے۔ ڈپٹی کمشنر سیف انور جپہ نے لینڈ ریکارڈ سنٹر کنجاہ میں موجود شہریوں سے سہولیات اور افسران و عملہ کے رؤیہ کے بارے میں دریافت کیا۔ انہوں نے ہدایت کی کہ کنجاہ قانوں گوئی سے متعلق اراضی کے تمام اموربشمول فرد اجرا،انتقالات ملکیت مقامی سطح پر ہی نمٹائے جائیں تاکہ شہریوں کو گجرات نہ جانا پڑے۔ ڈپٹی کمشنر نے بعدازاں الحماد فلور ملز کا بھی دورہ کیا، گودام میں موجود گندم کے سٹاک اور آٹے کے ریکارڈ کا معائنہ کیا۔ آر ایچ سی ڈنگہ کے دورہ کے موقع پر ڈپٹی کمشنر نے ہسپتال میں مریضوں کو فراہم کی جانے والی طبی سہولیات کا بھی جائزہ لیا، انہوں نے ہدایت کی کہ آر ایچ سی ڈنگہ کی بلڈنگ میں کرونا ویکسینیشن سنٹر کے قیام کیلئے اقدامات کو جلد حتمی شکل دی جائے