کھاریاں شہرمیں جی ٹی روڈ کے ساتھ سروس روڈ کی تعمیر کیلئے مقامی ممبران اسمبلی سے ملکر تحریک چلائیں گے، سید ضیاء اللہ شاہ ایڈووکیٹ

کھاریاں (جبار علی ساگر) کھاریاں شہرمیں جی ٹی روڈ کے ساتھ سروس روڈ کی تعمیر کیلئے مقامی ممبران اسمبلی سے ملکر تحریک چلائیں گے، سید ضیاء اللہ شاہ ایڈووکیٹ
تحصیل انتظامیہ کو رونا ایس او پیز کی آڑ میں غریب ریڑی بانوں کو تنگ نہ کرے، گزشتہ روز کھاریاں پریس کلب میں کھاریاں شہر کے مسائل اور ہماری ذمہ داریاں کے حوالے سے جماعت اسلامی تحصیل کھاریاں کے عہدیداروں اور ممبران نے واک کی، ریلی پریس کلب سے شر وع ہو کر جی ٹی روڈ تک اختتام پذیر ہو گئی،اس موقع پر جماعت اسلامی ضلع گجرات امیر سید ضیاء اللہ شاہ ایڈووکیٹ نے خطاب کرتے ہوئے کہا، آج کی واک کا مقصد مقامی شہریوں میں اپنے بنیادی مسائل اور حقوق کے تحفظ کیلئے شعور پیدا کرنا ہے، اور اجتماعی طور پر ہم سب کی ذمہ داری ہے کہ کھاریاں شہر کے مسائل کیلئے کام کرے، انہوں نے کہا کھاریاں کے دیرینہ مطالبہ پوراکروانے کیلئے مقامی ایم این اے محترمہ تاشفین صفدر اور چوہدری عابد رضا کے ساتھ ملکر جی ٹی روڈ کے دونوں اطراف سروس روڈ اور، اوور ہیڈ بریج کی تعمیر کیلئے بھر تحریک چلائیں گے، تاکہ شہریوں کا دیرینہ مطالبہ پورا سکیں، انہوں نے کہا،کو رونا ایس او پیز کی آڑ میں غریب ریڑی بانوں کو تنگ نہ کیا جائے،اور مقامی انتظامیہ اختیارات سے تجاوز نہ کرے،واک وے جماعت اسلامی ضلع گجرات نے نائب امیر چوہدری امیر انور، تحصیل امیر چوہدری محمد لطیف لنگڑیال ایڈووکیٹ،چوہدری شہباز ایڈووکیٹ،صدر پریس کلب زمان احسن کے علاوہ مقامی سماجی شخصیات اور صحافیوں نے کثیر تعداد میں شر کت کی،

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں