گورنمنٹ گرلز ہائی سکول چک پنڈی کو جلد ہائیر سیکنڈری سکول کا درجہ دلوایا جائے گا:چوھدری محمد اورنگزیب

لالہ موسیٰ(محمدکامران) سی ای او ایجوکیشن گجرات چوھدری محمد اورنگزیب نے کہا کہ گورنمنٹ گرلز ہائی سکول چک پنڈی کو جلد ہائیر سیکنڈری سکول کا درجہ دلوایا جائے گا، اس سلسلہ میں سروے رپورٹ تیار کر لی گئی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گورنمنٹ گرلز ہائی سکول چک پنڈی کے دورہ کے موقع پر کیا،ڈی ای او سیکنڈری میڈم رخسانہ قدیر صاحبہ بھی ان کے ہمراہ تھیں۔ سی ای او ویجوکیشن نے بتایا کہ حکومت پنجاب کی ہدایات کے مطابق ضلع بھر میں پرائمری سکولز کو مڈل، مڈل سکولز کو ہائی سٹینڈرڈ درجہ پر اپ گریڈ کر نے کیلئے سروے جاری ہے،جلد ہی ضلع کے بیشتر پرائمری و مڈل سکولوں کو اپ گریڈ کر دیا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں