منڈی بہاؤالدین موٹر سائیکل چور گرفتار۔

منڈی بہاوالدین پولیس(طلعت محمود): ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سید علی رضا نے گزشتہ روز سوشل میڈیا پر چلنے والی موٹر سائیکل چوریکی خبر پر ایکشن لیتے ہوئے تھانہ صدر پولیس کو ٹاسک دیا کہ ہر حال میں موٹر سائیکل چور کو گرفتار کرو۔جس پر مجاہد عباسدھاڑیوال(SHO تھانہ صدر) اور انکی ٹیم قیصر رانجھا(ہیڈ محرر)۔توصیف عدنان( نائب محرر)۔کنسٹیبلان نثار احمد۔اورغلام رضا نےCCTV کیمروں اور جدید ٹیکنالوجی و اپنی تجربہ کار صلاحیتوں کو بروئے کار لاکر  چور کو گرفتار کرکے اسکے قبضہ سے موٹرسائیکل نمبریMBL 6342 ماڈل 2018 برآمد کرلیا۔بروقت ایکشن و عمدہ کارکردگی پر سید علی رضا(DPO منڈی بہاوالدین) نے SHO اور انکی ٹیم کوشاباش دی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں